24 ستمبر 2016 - 19:11
سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں فرقہ واریت کو فروغ دے رہا ہے : امریکی تجزیہ نگار

انہوں نےکہاکہ حکومت آل سعود نے خطے میں جاری تمام تنازعات کو فرقہ واریت میں تبدیل کردیا ہے کیونکہ عرب بہار سے پہلے عراق ،شام اوراس خطے کے دوسرے ممالک میں سنی وشیعہ تقسیم کا کوئی ذکر ہی نہیں تھا ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکہ کےایک مصنف اورسیاسی تجزیہ نگار’’نصیر العمیری ‘‘نے پریس ٹی وی کےساتھ انٹرویو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرڈاکٹر حسن روحانی کےمشرق وسطیٰ کے خطے میں حکومت آل سعود کی متنازع پالیسیوں کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ حکومت آل سعود ہی مشرق وسطیٰ میں فرقہ واریت کو فروغ دے رہی ہے۔

انہوں نےکہاکہ حکومت آل سعود نے خطے میں جاری تمام تنازعات کو فرقہ واریت میں تبدیل کردیا ہے کیونکہ عرب بہار سے پہلے عراق ،شام اوراس خطے کے دوسرے ممالک میں سنی وشیعہ تقسیم کا کوئی ذکر ہی نہیں تھا ۔

انہوں نےکہاکہ جب حکومت آل سعود نے عرب پر ناجائز قبضہ جمایا تو سعودی شاہی خاندان نے عرب بہار کے بعد شام ،عراق ،یمن اوربحرین میں شیعہ سنی تفرقات کو ہوا دینے کی کوشش کی جسکی وجہ سےعرب بہار اورخطے میں جمہوریت اورآزادی کے خواہش مند ممالک تباہوئے ہیں ۔

موصوف صحافی نے اس سوال کہ مغربی حکومتیں مشرق وسطیٰ میں ریاض حکومت کی معاندانہ پالیسیوں کی حمایت کرتے ہیں اورجیساکہ بہت سے ناقدین اورممالک کا کہنا ہےکہ مغربی حکومتوں کی آل سعود کے تئیں حمایت سے دنیا بھر میں منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں تو مغربی حکومتیں پھر بھی آل سعود کی حمایت کیوں کرتی ہیں کے جواب میں کہاکہ مغربی ممالک اورخاصکر امریکہ میں بڑےبڑے  فوجی صنعتی مراکز ہیں جواپنا سامان آل سعود کو پٹروڈالرز کےعوض  بیچ کر اچھا خاصا منافع حاصل کرتے ہیں اوران ہتھیاروں کو آل سعود یمن اوردیگر جمہوری حکومتوں کے خلاف استعمال کرکے مغربی ممالک کے مفادات کو عملی جامہ پہنارہا ہے۔

انہوں نےکہاکہ مغربی ممالک کی نام نہاد جمہوریتوں میں اصولوں اورقوانین کا فقدان ہےاورسعودی عرب وہابی نظرئے کی ترویج کیلئے شام ،عراق اوریمن میں فرقہ واریت کو بھڑکا رہا ہے۔

نصیر العمیری نے مزیدشامی عوام کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ شامی عوام خطے میں سب سے زیادہ کھلے ذہن کے حامل ہیں اورجو اس وقت مشرق وسطیٰ کےخطے خاصکر شام وعراق میں فرقہ واریت جاری ہے وہ حکومت آل سعود اوراسکے ذرئع ابلاغ کی دین ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز